جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 06 ستمبر ( یواین آئی) 40 ویں قومی آنکھ عطیہ پکھواڑہ کے تحت صدر اسپتال رانچی سے ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔یہ پکھواڑہ 25 اگست سے 08 ستمبر 2025 تک چلے گا۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد لوگوں کو اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔سول سرجن ڈاکٹر پربھات کمار نے کہا کہ آنکھیں ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں اور آنکھوں کا عطیہ بینائی سے محروم ہونے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ہم سب کو اس کام کے لیے آگے آنا چاہیے۔واضح ہو کہ موت کے 6 گھنٹے کے اندر کوئی بھی شخص آنکھیں عطیہ کر سکتا ہے۔ کوئی بھی شخص اس کی عمر، جنس سے قطع نظر پیوند کاری کے لیے اپنی آنکھیں عطیہ کر سکتا ہے۔اس ریلی میں سول سرجن، رانچی ڈاکٹر پربھات کمار، ڈی پی ایم پروین سنگھ، ڈاکٹروں، اسپتال کے منتظمین، نابینا کمیٹی کے اراکین، اے این ایم اسکول کی طالبات، دیگر ہیلتھ ورکرز اور ملازمین نے شرکت کی۔اسی دوران آنکھ عطیہ پکھواڑے کے تحت سول سرجن آفس آڈیٹوریم میں ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آنکھوں کا عطیہ اندھے پن میں مبتلا شخص کی بینائی بحال کرتا ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر بناتا ہے۔ اس ورکشاپ میں آنکھوں کے ڈاکٹروں، آنکھوں کے معاونین، اے این ایم اسکول کی طالباتءاور نابینا پن کنٹرول کمیٹی کے اراکین کے ساتھ صدر اسپتال میں کام کرنے والے دیگر ہیلتھ ورکروں نے شرکت کی۔



