وزیر اعلیٰ پرتگال، سویڈن اور اسپین کا دورہ کریں گے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 اپریل:۔ ریاستی حکومت نے جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں، سی ایم ہیمنت سورین 19 اپریل سے 26 اپریل تک پرتگال، سویڈن اور اسپین کا دورہ کریں گے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے وزارت خارجہ سے سیاسی منظوری مانگی ہے، جو جلد ہی ملنے کی امید ہے۔ یہ دورہ جھارکھنڈ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت رواں مالی سال میں 20-22 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعلیٰکے ساتھ یہ لوگ جائیں جائیں گے
سی ایم کے ساتھ ان کی اہلیہ کلپنا سورین اور دیگر آٹھ ممبران کی ٹیم ہوگی جس میں شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے وزیر سدیپیا کمار سونو، چیف سکریٹری الکا تیواری، چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اویناش کمار، انڈسٹری سکریٹری اروا راجکمل اور انڈسٹری ڈائریکٹر سوشانت گورو شامل ہیں۔ دورے کا مقصد کیا ہے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں یہ اعلیٰ سطحی ٹیم جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پرتگال، سویڈن اور اسپین کی حکومتوں، صنعت کاروں اور اداروں سے بات چیت کرے گی۔
یہ سابق وزیر اعلیٰ بھی گئے ہیں غیر ملکی دورے پر
سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے اکتوبر 2017 میں جاپان اور جمہوریہ چیک کا دورہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعلی ارجن منڈا بھی سرمایہ کاری کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔



