جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29 نومبر:۔ انوراگ گپتا جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر پہونچے اور جھارکھنڈ کے ڈی جی پی کا چارج سنبھال لیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعرات کی رات حکومت نے جھارکھنڈ کے ڈی جی پی کا اضافی چارج انوراگ گپتا کو دیا تھا، جنہیں اے سی بی کے ڈی جی کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ آئی پی ایس انوراگ گپتا جھارکھنڈ پولیس میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ گڑھوا اور ہزاری باغ کے ایس پی اور رانچی کے ایس ایس پی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بوکارو رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر طویل عرصے تک کام کر چکے ہیں۔ انہیں جھارکھنڈ پولیس ہیڈکوارٹر میں طویل عرصے تک اے ڈی جی اسپیشل برانچ کے طور پر کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔



