Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandانجمن فروغ اردو کا ضلع سندر گڑھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے...

انجمن فروغ اردو کا ضلع سندر گڑھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے توصیفی تقریب

اردو مضمون میں 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز سےنوازا گیا

رائورکیلا؍رانچی31؍اگست (راست) انجمن فروغ اردو کے زیر اہتمام ضلع سندر گڑھ کے اردو اسکول کیمپس،راؤرکیلا (اوڈیشا) میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے توصیفی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اردو سبجیکٹ میں 60 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو مومنٹو، سرٹیفکیٹ اور میڈل وغیرہ سے نوازا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مفتی ظفر قاسمی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس پروگرام کا استقبالیہ پلانٹ سائیٹ اردو اسکول کے صدر مدرس الطاف شکیل نے پیش کیا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام حاجی غیاث انجم اور حاجی سلیم قاسمی کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔ ان دونوں مرحومین کی یاد میں الطاف شکیل نے کئی اہم باتیں بتائیں اور کہا کہ ایک وقت گزر جانے کے بعد بھی ان کی یادیں ہمارے دلوں میں محفوظ ہیں۔ اس کے بعد جھال سگڑا سے تشریف لائے عبدالودود نے اردو کے حوالے سے کئی اہم باتیں بتائیں۔ انجمن فروغ اردو کے سکریٹری محمد غالب نشتر نے انجمن فروغ اردو کے اغراض مقاصد پر ایک اہم تقریر کی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پاس اردو طلبا کے لیے اردو کے حوالے سے مواد کی فراہمی کا مسئلہ اب درپیش نہیں ہوگا کیونکہ انجمن فروغ اردو آن لائن اور آف لائن اردو کلاسیز منعقد کرتی ہے۔ اس پروگرام میں راور کیلا شہر کے اردو کوچنگ کے بے لوث خادموں کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔پروگرام کے آخر میں مفتی ظفر قاسمی نے تعلیم کی اہمیت کے عنوان سے صدارتی خطبہ پیش کیا اور انہوں نے طلبا اور ان کے گارجین کو تعلیم جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کی نظامت ماسٹر محمد عارف اور الطاف شکیل سر نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ شہلا تبسم کے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات