Thursday, January 15, 2026
ہومJharkhandسبھاش یادو کی رہائش گاہ پر راجد قیادت کا غیر معمولی اجتماع

سبھاش یادو کی رہائش گاہ پر راجد قیادت کا غیر معمولی اجتماع

لالو نظریات کی بازگشت: اعلیٰ راجد قائدین کی سُبھا ش یادو سے ملاقات، تنظیمی مضبوطی پر تفصیلی غور

چترا 15 جنوری (ـڈاکٹر فہیم احمد)مکر سنکرانتی کے پُرمسرت موقع پر کوڈرما کا سیاسی ماحول اس وقت خاصا متحرک نظر آیا جب راشٹریہ جنتا دل کے سینئررہنما، چترا لوک سبھا کے سابق امیدوار اور کوڈرما اسمبلی کے سابق امیدوار سُبھا ش پرساد یادو کی رہائش گاہ پر پارٹی قائدین کا ایک اہم اجتماع منعقد ہوا۔لالو پرساد یادو کی سماجی انصاف پر مبنی فکر سے وابستگی رکھنے والے سُبھا ش یادو کو تہنیتی پیش کرنے کے بہانے ہوئی اس ملاقات نے سیاسی حلقوں میں اسے ایک معنی خیز پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس نشست میں راجد کے صوبائی پرنسپل جنرل سکریٹری و سابق وزیر ستیہ نند بھوگتا، یوتھ راجد کے صوبائی نائب صدر کمليش کمار یادو، چترا ضلع صدر نول کشور یادو، سابق بیس نکاتی نائب صدر پربھو دیال یادو، سابق وزیر کے نمائندے دیولال یادو، سابق پرکھنڈ بیس نکاتی چیئرمین چندر دیو یادو، منیش یادو اور متعدد اہم چہرے شریک ہوئے۔تمام قائدین نے گلدستہ پیش کر کے سُبھا ش یادو کو سنکرانتی کی مبارکباد دی، اس کے بعد دہی،چوڑا کی روایتی دعوت ایک سنجیدہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔گفتگو کے مرکزی نکات میں راجد کو کوڈرما،چترا خطے میں نئی سمت دینا، بوتھ سطح پر سرگرمی تیز کرنا، نوجوانوں کو متحرک بنانا اور عوامی رابطے کو مزید مستحکم کرنا شامل رہے۔صوبائی قیادت نے اس امر پر زور دیا کہ آنے والے مہینوں میں پارٹی کو مؤثر اور جارحانہ سیاسی حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو پھر سے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں انتخابی تیاریوں، علاقائی سیاسی تغیرات، اور پسماندہ و محروم طبقات کی آواز کو مزید قوت دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی غوروفکر کیا گیا۔سُبھا ش یادو نے اس موقع پر کہا کہ راجد نے ہمیشہ کمزور طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس عزم کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔اس ملاقات کی بڑی خاص بات یہ رہی کہ صوبہ اور ضلع—دونوں سطح کی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحرک دکھائی دی، جسے پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحۂ عمل کی جانب مضبوط قدم تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق سنکرانتی کی اس نشست نے راجد کارکنان کو نئے جوش و ولولے کا پیغام دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات