Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandدھنباد کان حادثے :وین میں سوار تمام 6 افراد کی موت

دھنباد کان حادثے :وین میں سوار تمام 6 افراد کی موت

NDRF نے 3 لاشیں برآمد کیں

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 6 ستمبر:۔ جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں واقع بی سی سی ایل ایریا 4 کے انگار پتھرا او پی علاقے میں چلنے والی امبے آؤٹ سورسنگ کوئلہ کان میں جمعہ کے روز ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس میں 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان میں پتھروں کے تودے گرنے کے بعد ایک سروس وین سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ وین میں کل چھ مزدور سوار تھے۔ حادثے کے بعد تین مزدوروں کی لاشیں جمعہ کو ہی نکال لی گئی تھیں، جبکہ ہفتہ کے روز این ڈی آر ایف (قومی آفات امدادی فورس) کی ٹیم نے سخت جدوجہد کے بعد باقی تین مزدوروں کی لاشیں برآمد کیں۔ ان میں سے ایک لاش پتھروں کے درمیان پھنسی ہوئی تھی، جبکہ ایک مزدور کی لاش گہرے پانی سے ملی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم جمعہ کی رات دیر گئے دھنباد پہنچی تھی اور ہفتے کی صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور امن کی لاش جمعہ کو ہی نکال لی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ اور مقامی دیہاتی امن کی لاش لے کر امبے آؤٹ سورسنگ کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر پہنچے اور وہاں شدید احتجاج کیا۔ غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ خبر لکھے جانے تک امن کی لاش دفتر کے باہر گیٹ کے قریب رکھی ہوئی تھی۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ آؤٹ سورسنگ کمپنی کا کوئی بھی افسر یا ملازم دفتر میں موجود نہیں اور سب فرار ہیں۔ جاں بحق مزدور امن کے بھائی پرتھوی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ امن کان میں میکانک سپروائزر کے طور پر کام کر رہے تھے، اور کام ختم کر کے وین میں واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ پرتھوی نے بتایا کہ امن کی دو چھوٹی بیٹیاں ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے آؤٹ سورسنگ کمپنی کو ذمہ داری لینی ہوگی اور مناسب معاوضہ دینا ہوگا۔ انہوں نے اپنے بھائی کے لیے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات