Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاگنیویر آن لائن رجسٹریشن 10 اپریل سے بڑھا کر 25اپریل 2025 تک...

اگنیویر آن لائن رجسٹریشن 10 اپریل سے بڑھا کر 25اپریل 2025 تک کیا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،09اپریل:۔ بھارتیہ فوج میں بھرتی کے لئے جھارکھنڈ کے سبھی 24 اضلاع کے رہائشیوں سے درخواست مانگے گئے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کو بڑھا کر 12 مارچ 2025 سے 25 اپریل 2025 تک کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ریاست کے سبھی 24 اضلاع کی مرد/ خواتین امیدواروں کے لئے آن لائن کامن انٹریس امتحان میں شامل ہونے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی عمل 12 مارچ 2025 سے 25 اپریل 2025 تک شروع ہوگی۔ اگنیویر جنرل ڈیوٹی (مرد اور خواتین)، اگنیویر کلرک/ اسٹور کیپر، اگنیویر ٹیکنیکل، اگنیویر ٹریڈسمین 10ویں اور اگنیویر ٹریڈسمین 8ویں زمرے کے لئے غیر شادی شدہ مرد/ خواتین امیدواروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن کھلی ہے۔ عمر کی گنتی 01 اکتوبر 2025 سے کی جائے گی۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے سب سے پہلے امیدواروں کو www.joinindian army.nic.in پر لاگ ان کرنا ہوگا، اپنی اہلیت کی حالت کی جانچ کرنی ہوگی اور اپنا پروفائل بنانا ہوگا۔ اگنیویر امیدوار اپنی اہلیت کے بنیاد پر کسی بھی دو زمروں کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ امتحان فیس، آن لائن امتحان کے لئے امیدوار کے ذریعہ فی امیدوار 250 روپئے کا امتحان فیس دینا ہوگا۔ ادائیگی ایچ ڈی ایف سی پورٹل کے ذریعہ سے پیمنٹ گیٹوے سہولت پر لنک کے ذریعہ سے میسٹرو، ماسٹر کارڈ، ویزہ، سبھی اہم بینکوں کا کریڈٹ اور ڈیبیٹ دونوں روپے کارڈ، ایچ ڈی ایف سی اور دیگر بینکوں کی انٹرنیٹ بینکنگ اور یو پی آئی کے ذریعہ سے کیا جا سکتا ہے۔ امیدواروں کو امتحان سنٹر کے لئے پانچ آپشن بتانے ہوں گے۔ اینی میٹڈ ویڈیوز’رجسٹریشن کیسے کریں‘ اور’آن لائن کامن انٹرنس امتحان میں کیسے حاضر ہوں‘ بشمول موک ٹیسٹ www.joinindianarmy.nic.in (JIA) پر دستیاب ہیں۔آن لائن رجسٹریشن اور آن لائن درخواست کے لیے، امیدواروں کو ہیلپ لائن نمبر 0651-2332349 اور ای میل rupal.340h@nic.in پر آرمی ریکروٹنگ آفس، رانچی میں کام کے دنوں میں 10:00بجے سے 13:00بجے تک مدد کی جائے گی۔ڈپلیکیٹ/ نامکمل/ غلط طریقے سے بھری ہوئی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔امیدواروں کو اپنے آدھار کارڈ کو DigiLocker سے لنک کرنا ہوگا۔ امیدوار کے پاس آدھار کارڈ کے ساتھ منسلک موبائل نمبر اور ایک فعال ای میل آئی ڈی ہونا ضروری ہے۔بونس پوائنٹس۔ آئی ٹی آئی ڈپلومہ/ پولی ٹیکنک ڈپلومہ/ این سی سی سرٹیفکیٹ/ اسپارٹس سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ بونس دیا جائے گا۔ بھرتی کے کسی بھی مرحلے پر جعلی سرٹیفکیٹ/جعلی دعوے پیش کرنے والے امیدواروں کی امیدواری منسوخ کر دی جائے گی۔ دلالوں سے ہوشیار رہیں۔ ’دلالوں کا شکار نہ ہوں۔ ہندوستانی فوج میں بھرتی مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف ہے۔‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات