Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بحث کرنے کے بعدایڈوکیٹ سورج کی موت

جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بحث کرنے کے بعدایڈوکیٹ سورج کی موت

رانچی، 18 فروری (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے وکیل سورج کمار کا آج اچانک انتقال ہو گیا۔مسٹر کمار جیسے ہی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی بحث کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آئے تو وہ بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد ساتھی وکیلوں کی مدد سے انہیں اٹھا کر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں سورج کمار کو پارس ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ایڈوکیٹ سورج کمار نے اپنے پیچھے بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سچن کمار، دھیرج کمار، نوین کمار، اشوک کمار اور رام سبھگ سنگھ نے ایڈوکیٹ سورج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات