Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandآدیواسی تنظیموں کا تحریک کو تیز کرنے کو لیکر نشست منعقد

آدیواسی تنظیموں کا تحریک کو تیز کرنے کو لیکر نشست منعقد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16مارچ:۔تحریک کو تیز کرنے کے لیے مرکزی سرنا استھل سرم ٹولی میں تمام قبائلی تنظیموں کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ ہوئی، اس کے ساتھ ہی تحریک کی مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور تمام رہنماؤں سے تجاویز بھی لی گئیں۔ مزید حکمت عملی کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 17 مارچ 2025 کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور 81 حکمراں اور اپوزیشن ایم ایل ایز کا ریاستی سطح پر پتلا جلانے کے ساتھ شئو یاترا نکالی جائے کی۔ 21 مارچ 2025 کو مشعل بردار جلوس نکالاجائے گا۔ 22 مارچ 2025 کو رانچی بند کیا جائے گا۔ متعدد تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے اب بھی ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو فلائی اوور ریمپ کو قبائل خود گرا دیں گے۔ تحریک کی اگوائی کر رہے راہل ترکی، نرنجنا ہیرنج ٹوپو، کندرسی منڈا اور پون ترکی نے کہا کہ سرنا آدیواسی سماج کے ذریعہ سرکار کو مرکزی سرنا استھل سرم ٹولی سرنا استھل سے فلائی اوور ریمپ کو سرکار فوراً ہٹائے۔ لیکن اقتدار آدیواسی سماج کے بیٹھے ٹھیکیداروں نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔ اب شدید تحریک سماج کے ذریعہ چلائے جائے گی۔ نشست میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ رانچی ڈی سی کے ذریعہ سرہل جلوس کی تیاری کو لیکر امن کی بیٹھک رکھی جائے گی، اس کا سرنا سماج مخالفت کرے گی اور اس میں سرنا سماج اور آدیواسی تنظیم شامل نہیں ہوں گے۔ نشست کی صدارت ہیرو ہنس نے کیا اور نظامت کندرسی منڈا نے کیا۔ نشست میں راہل ترکی، نرنجنا ہیرنج ٹوپو، ببلو منڈا، روی منڈا، پریم شاہی منڈا، لکشمی نارائن سنگھ، آکاش ترکی، وجے ترکی، سنگیتا کچھپ، اجے ٹوپو، انل کمار بھگت، جاگرے ارائوں، اروند ہنس، وجے ارائوں، سشیلا کچھپ، پردیپ لکڑا اور دیگر سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات