سرہول کا انعقاد خوشگوار ماحول میں کرانے کو لیکر مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،28مارچ:۔آدیواسی-مولواسی منچ کے اراکین نے آج 28.03.2025 کو ڈپٹی کمشنر-کم- ضلع مجسٹریٹ، رانچی منجوناتھ بھجنتری سے ملاقات کی۔ منچ نے ڈپٹی کمشنر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری کو 05 اپریل 2025 کو منعقد ہونے والے سرہول ملن تقریب کے لیے مدعو کیا۔ اس دوران منچ کے اراکین کی جانب سے سرہول میلے کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرنے کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر-کم-ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے دوران ضلعی انتظامیہ اور سرنا کمیٹیوں کے درمیان بہتر تال میل کے لیے ہر اکھاڑے کے جلوس انچارج اور مرد و خواتین رضاکاروں کی فہرست شیئر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے انچارج اور رضاکاروں کو ضلعی انتظامیہ کے واٹس ایپ گروپ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر مناسب رابطہ قائم کیا جا سکے۔اس دوران منچ کے سورج ٹوپو، کمود کمار ورما، سریندر لنڈا، ببلو منڈا اور جگلال پاہن موجود تھے۔



