Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ میں اندوہناک سڑک حادثہ

جھارکھنڈ میں اندوہناک سڑک حادثہ

ٹرک سے ٹکرا کر کانوڑ یاتریوں کی بس تباہ، 18 ہلاک، 20 زخمی

رانچی: جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں منگل کی صبح پیش آنے والے ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں 18 کانوڑ یاتریوں کی جان چلی گئی جبکہ کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ دیوگھر کے موہن پور تھانہ علاقہ میں واقع جمونیا موڑ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب کانوڑ یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس تیز رفتار سے آ رہی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔حادثہ صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی موہن پور تھانے کے انچارج افسر پریہ رنجن اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی موہن پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) منتقل کیا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں دیوگھر کے صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔حادثے کی شکار بس میں موجود تمام افراد کانوڑ یاتری تھے جو بابا بیدیا ناتھ دھام میں جل چڑھانے آئے تھے۔ شراون مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند کانوڑ لے کر دیوگھر آتے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔واقعے پر مقامی رکن پارلیمان اور بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا، ’’میرے پارلیمانی حلقے دیوگھر میں شراون ماس کے دوران کانوڑ یاترا کے دوران بس اور ٹرک کے تصادم میں 18 عقیدت مندوں کی موت کی خبر سے دل مغموم ہے۔ بابا بیدیا ناتھ ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ سہنے کی طاقت دے۔‘‘پولیس نے بس اور ٹرک کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کو حادثے کی اہم وجہ مانا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ دیگر کانوڑ یاتری بھی اس سانحے سے صدمے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس واقعہ پر اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ بابا بیدھ ناتھ اس حادثے میں مرنے والے عقیدت مندوں کی آتما کو شانتی فراہم کر غمزہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی برداشت کرنے کی قوت فراہم کریں۔
دریں اثناوہیں اس حادثے پر وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نےگہرے دکھ کا اظہار کیا اورزخمی عقیدت مندوں سے ملاقات کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہدایت پر ڈاکٹر انصاری فوراً دیوگھر صدر اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہدایت پر، انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو 20000 روپے دینے کا اعلان کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات