Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجمشیدپور میں سہ روزہ ادبی مہوتسو 9 سے 11 جنوری تک

جمشیدپور میں سہ روزہ ادبی مہوتسو 9 سے 11 جنوری تک

ڈی سی نے دی تیاری کی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،30؍نومبر: جمشیدپور کے بشٹوپور واقع گوپال میدان میں آئندہ جنوری میں سہ روزہ ادبی فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔ 9، 10 اور 11 جنوری کو مشرقی سنگھ بھوم ضلع انتظامیہ اس کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرن ستیارتھی نے اپنے دفتر میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فیسٹیول ضلع کے ثقافتی اور فکری ماحول کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے خصوصی طور پر افسران کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں کے زیادہ سے زیادہ ادب دوست شہریوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے، تاکہ ادبی فیسٹیول کا فائدہ صرف شہر تک محدود نہ رہے بلکہ پورے ضلع تک پہنچ سکے۔میٹنگ میں اسٹالوں کی ترتیب، ادیبوں کی شمولیت، ثقافتی پروگرام، کتابوں کی نمائش، مہمانوں کے انتظام و انصرام اور دیگر انتظامی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو مقررہ وقت میں تیاریاں مکمل کرنے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے فعال انداز میں رابطہ کاری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ادبی فیسٹیول نہ صرف ادیبوں اور قارئین کے درمیان مکالمے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، بلکہ نوجوانوں میں ادبی دل چسپی کو فروغ دینے کا بھی موقع دے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات