جدید بھارت نیوز سروس رام گڑھ، یکم؍ جنوری: نئے سال کی آمد پر رام گڑھ گرودوارہ صاحب میں ایک خصوصی دیوان کا اہتمام کیا گیا۔ یہ خصوصی دیوان رات 8 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک جاری رہا۔ اس میں نئے سال کی مناسبت سے سجائے گئے دیوان میں پٹنہ سے تشریف لائے بھائی صاحب بھائی راگی ہربھجن سنگھ نے اپنی مدھر آواز میں کیرتن کے ذریعے سنگت کو نہال کیا۔نئے سال کے موقع پر رام گڑھ گرودوارہ صاحب میں ‘واہ گرو ‘ کا جاپ کیا گیا۔ اس خصوصی دیوان میں سکھ سماج کی بڑی تعداد اور سکھ سنگت نے شرکت کی۔ اس کے بعد لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا جو سب میں تقسیم ہوا۔پروگرام میں خاص طور پر گرودوارہ کے صدر پرمدیپ سنگھ کالرا، نائب صدر سردار امرجیت سنگھ سینی، ہربھجن سنگھ چھابڑا، نریندر سنگھ چمن، تیجندر سنگھ سونی، منجیت سنگھ کوجو والے، رونق چھابڑا، اقبال سنگھ چھابڑا، تیجندر پال سنگھ سلوجا، امن سنگھ، گرجوت سنگھ سینی، راج جسل، جسمیت کور سونی، رومی چھابڑا، سمی جولی، گربخش کور سینی، لولی لامبا، ستوندر کور سینی، نکی لامبا، سدیش کور، بلوندر کور چھابڑا، ببلی چرنجیت کور جولی سونی، سوما جسل، لولی گاندھی، بلوندر کور اور دیگر شامل تھے۔



