جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو،29مارچ:۔ای ڈی سی ایل اور ڈی وی سی منیجمنٹ کے درمیان ڈی وی سی ہیڈکوارٹر، کولکتہ میں سوامی وویکانند آڈیٹوریم میں سہ ماہی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ستیندر ناتھ دتہ نے کی۔ میٹنگ میں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں ایس سی/ایس ٹی کی نمائندگی شامل ہے۔ بی ٹی پی ایس کے وفد نے اپنی دو تجاویز بھی پیش کیں جس میں اس نے ڈی وی سی انتظامیہ کے ذریعہ جاری کردہ معاہدوں میں ایس سی/ ایس ٹی کی نمائندگی کا فیصد اور 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا جینتی/ قبائلی فخر کے دن کو ڈی وی سی انتظامیہ کے ذریعہ تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے چیف جنرل منیجر ڈی وی راجن کے ساتھ کئی افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ ڈی وی سی ای ڈی سی ایل کی جانب سے جنرل سکریٹری دیواشیش داس، نائب صدر دیپک داس، جوائنٹ سکریٹری سنجے کمار اور رنجیت داس اور بی ٹی پی ایس کی جانب سے سکریٹری رمیش کمار، رام لال پاسوان، سنجے کمار اور ڈی وی سی کی مختلف یونٹوں کے وفد نے شرکت کی۔



