Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرانچی میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی اجلاس 22 تاریخ...

رانچی میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی اجلاس 22 تاریخ کو

جھارکھنڈ کے تمام شہریوں، تنظیموں، سماجی کارکنوںسے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل : ڈاکٹر مجید عالم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20جون: مرکزی حکومت کے ذریعہ زبردستی نافذ کردہ وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاج میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے زیراہتمام ایک تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہاہے۔ یہ جلسہ 22 جون 2025 بروز اتوار شام 5:00 بجے بریاتو پہاڑی میدان رانچی میں ہوگا۔ یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ جھارکھنڈ کے رکن اور تحفظ اوقاف کانفرنس رانچی کے کنوینر ڈاکٹر مجید عالم نے ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ مرکزی حکومت کے بنائے گئے نئے وقف قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہا ہے۔ اسی کڑی میں، وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کے بینر تلے 22 جون کو بریاتو پہاڑی میدان رانچی میں تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس میں بورڈ کےجنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا، کیتھانہ کے رکن اسمبلی چودھری اقراء حسن، راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی، رام پور کے رکن اسمبلی مولانا محب الندوی، سمبار کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق، سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، کٹیہار کے ایم پی طارق انور، جھارکھنڈ حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن، وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری، راجیہ سبھا کے رکن سرفراز، مہوا مانجھی، سابق رکن پارلیمنٹ سبودھ کانت سہائے، سابق وزیر تعلیم بندھو ترکی اور دیگر معززین موجود رہیں گے۔ڈاکٹر مجید عالم نے جھارکھنڈ کے تمام شہریوں، تنظیموں، سماجی کارکنوں، عوامی نمائندوں اور نوجوانوں سے پرامن طریقے سے اس تاریخی جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ جھارکھنڈ کے مولانا سید تہذیب الحسن رضوی،مجلس علمائے جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی،جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولانا اصغر مصباحی،محمد عارف، ضیاءالحق، معراج گدی، صفدر امام، قمر علی، عاقب مرزا کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات