Friday, January 9, 2026
ہومJharkhandمدرسہ اسلامیہ عربیہ سونس چانہو میں صوبائی سطح کا تحریری مسابقہ منعقد

مدرسہ اسلامیہ عربیہ سونس چانہو میں صوبائی سطح کا تحریری مسابقہ منعقد

اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 5000 روپے نقد اور سند سے نوازا گیا

چانہو،04؍جنوری(راست) مدسہ اسلامیہ عربیہ سونس ، چانہو میں درجہ عربی اول کا ایک تحریری مسابقہ ہوا جس میں جھارکھنڈ کے اکثر مدارس سے طلبہ نے شرکت کی ۔ مسابقہ تین نشستو ں میں منعقد ہوا ۔ پہلی نشست 7 بجے سے 30:9 تک جس میں فن نحو کا مسابقہ ہوا ، دوسری نشست 10 بجے سے 30:12 تک جس میں فن صرف اور تیسری نشست بعد نماز ظہر تا عصر جس میں اللغۃ العربیہ کا مسابقہ ہوا۔ اس مسابقے کا اصل مقصد علمی شوق اور جذبہ کو بیدار کرنا تھا ۔ جن کو کامیاب بنانے میں مولانا حکیم فداءاللہ قاسمی ، مفتی محمد آصف اقبال قاسمی ، محمد راغب احمد ، مولانا فخر الدین مظاہری اور مدرسہ اسلامیہ عربیہ سونس سے دیگر اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسابقے میں شریک طلبہ میں کامیاب طالب علم کو انعام سے نوازا گیا جن میں اول پوزیشن لانے والے انعام الحق ولد محمد ارشاد سرائے کیلا متعلم مدرسہ حسینہ مانگو جمشیدر پور کو 5000 انعام، دوم پوزیشن لانے والے محمد فیضان ولد محمد بلال سونس متعلم مدرسہ اسلامیہ عربیہ سونس کو 3000 اور سوم پوزیشن لانے والے محمد ایان ولد محمد اخلاق مرحوم نیوری متعلم مدرسہ دارالعلوم حسینہ کوکدورو کو 2000 روپے انعام دیا گیا اور ساتھ میں ادارے کی جانب سے سند بھی دی گئی اور دیگر شرکاءکو بھی تشجیعی انعام سے نوازا گیا ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات