Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجامتاڑا میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مارچ نکالاگیا

جامتاڑا میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مارچ نکالاگیا

جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا،08اپریل:۔وقف ایکٹ 2025 کے خلاف جامتاڑا مسلم فورم کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ نکالاگیا جو گاندھی میدان جامتاڑا سے ایس ڈی او آفس تک گیا اور جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔ مرکزی مقرر آمیا تنظیم کے صدر ایس علی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے من مانی اور آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے آئین کی بنیادی روح، مساوات اور مذہبی آزادی کے خلاف وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کی ہے اور وقف ترمیمی ایکٹ 2025 بنایا ہے، تاکہ ہماری وقف املاک کو تقسیم کیا جا سکے۔اجلاس سے محمد علیم الدین انصاری، ارشاد الحق عرشی، محمد صادق انصاری، حافظ محمد نذیر حسین، تنویر عالم، رضوان شیخ، محمد اظہر الدین انصاری، محمد علاؤالدین انصاری، شیخ سلیم جہانگیر، محمد شفیق انصاری، ضیاء الدین انصاری نے بھی خطاب کیا۔وقف ایکٹ 2025 کے خلاف مہم سنتھال پرگنہ سے شروع ہوئی، 13 اپریل بروز اتوار رانچی میں راج بھون کے سامنے مہا دھرنا ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات