Tuesday, December 23, 2025
ہومJharkhandرانچی کے پٹرول پمپ پر بچے کو پڑھاتی نظر آئی ملازمہ

رانچی کے پٹرول پمپ پر بچے کو پڑھاتی نظر آئی ملازمہ

وزیرا علیٰ نے نوٹس لیا، بچے کا داخلہ اسکول میں کرانے کی ہدائت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22 دسمبر:۔ رانچی کے رنگ روڈ واقع سکورہوٹو علاقے میں ایک ماں اور بیٹے کی جدوجہد بھری کہانی ان دنوں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ چودھری فیول پیٹرول پمپ کی روشنی میں ہر رات ایک چھوٹا سا کلاس روم سجتا ہے، جہاں آٹھ سالہ الیکس منڈا پوری لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی میں مصروف رہتا ہے۔ الیکس کو پڑھانے والی کوئی اور نہیں بلکہ اس کی ماں نوتن ٹوپو ہیں، جو نامساعد حالات کے باوجود اپنے بیٹے کے مستقبل کو اندھیرے میں جانے نہیں دینا چاہتیں۔ دن بھر پیٹرول پمپ پر مزدوری کرنے کے بعد رات کا وقت بھی ان کے لیے آرام کا نہیں ہوتا، بلکہ وہی پمپ بیٹے کے لیے اسکول بن جاتا ہے۔ تقریباً سات سال قبل نوتن ٹوپو کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد خاندان کی تمام ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر آ گئیں۔ شدید معاشی تنگی کے باوجود انہوں نے ہار ماننے کے بجائے محنت کا راستہ اپنایا اور بیٹے کی تعلیم کو ہمیشہ ترجیح دی۔ الیکس منڈا بھی اپنی ماں کی جدوجہد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ تھکن کے باوجود وہ دل لگا کر پڑھائی کرتا ہے۔ نوتن ٹوپو کے پاس بیٹے کو کسی اچھے نجی اسکول یا ٹیوشن میں داخل کرانے کے وسائل نہیں، مگر ان کا پختہ یقین ہے کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو ایک دن الیکس کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ نوتن ٹوپو کی جدوجہد نے حکومت کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد انہیں بھی آگاہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں رانچی کے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مطلع کیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ الیکس کی تعلیم، اسکول کے اندراج، تعلیمی مواد، اور دیگر ضروری مدد کا بندوبست کرے گی۔ انتظامیہ ایلکس کی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات