ہومJharkhandکریم سٹی کالج، جمشیدپور میں عظیم الشان دعوت افطار کا کیا گیا...

کریم سٹی کالج، جمشیدپور میں عظیم الشان دعوت افطار کا کیا گیا اہتمام

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان سمیت سیاسی، تعلیمی و سماجی شخصیات کی ہوئی شرکت

جمشیدپور: ساکچی واقع کریم سٹی کالج کے احاطہ میں آج ایک پُروقار اور عظیم الشان دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کی سرکردہ سیاسی، سماجی، تعلیمی اور انتظامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس باوقار تقریب کا اہتمام کریم ٹرسٹ کے ٹرسٹی سید اشفاق کریم، گورننگ باڈی کے اراکین اور کریم سٹی کالج کے اساتذہ و عملے کی جانب سے کیا گیا۔ افطار میں روزہ داروں نے اجتماعی طور پر افطار کیا اور ملک میں امن، بھائی چارہ، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس روحانی محفل میں مہمانوں نے رمضان المبارک کی فضیلت اور سماج میں محبت و ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان، لیوولا اسکول کے فادر ونود، سابق وزیر بنا گپتا، مانگو نگر نگم کی میئر سدھا گپتا، آصف محمود، الکبیر پولی ٹیکنیک کالج کے نجم انصاری، ٹاٹا اسٹیل سے حسن امام ملک، کرنسل رفیع شیخ، کرنل توقیر، ڈی ایس پی اکرم، ڈی ایس پی فضیل احمد، ٹی ایم ایچ کے ڈاکٹر ونائک باروا، ڈاکٹر این پرویز برہم نند، ایم جی ایم کے ڈاکٹر زیب خان، کلول کمانی، شفیع احمد صفو، الیاس خان، وی سی ڈاکٹر صفدر رضی، مختار خان اور ڈاکٹر محمد زکریا سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جمشیدپور کے مختلف بڑے کالجوں اور اسکولوں کے پرنسپل، ٹرسٹیز، انتظامی افسران اور شہر کے معزز شہریوں کی بھی بڑی تعداد اس دعوتِ افطار میں شریک ہوئی۔ مہمانوں نے اس بابرکت محفل کو سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔ تقریب کے دوران مہمانوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال بھی ہوا۔ شرکاء نے کریم سٹی کالج اور کریم ٹرسٹ کی اس پہل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف رمضان المبارک کی روح کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان باہمی احترام اور اتحاد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ آخر میں میزبانوں کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ایسے روحانی اور سماجی اجتماعات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام ہو سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات