صحافیوں کے لیے پنشن، رہائشی کالونی اور تحفظِ قانون کا مطالبہ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،08؍ جنوری:رانچی پریس کلب کے صدر شمبھو ناتھ چودھری کی قیادت میں ایک 5 رکنی وفد نے جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنر کی توجہ مندرجہ ذیل نکات کی جانب مبذول کراتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
1- سبکدوش (ریٹائرڈ) صحافیوں کے لیے پنشن اسکیم کے نفاذ کی تجویز۔2- صحافیوں کے لیے رانچی اور ریاست کے دیگر اہم شہروں میں رہائشی کالونیوں کی تعمیر سے متعلق تجویز۔3- صحافیوں کا ہیلتھ انشورنس اور ‘صحافی تحفظ قانون ‘ (Journalist Protection Act) جلد لانے سے متعلق تجویز۔4- رانچی پریس کلب میں گورنر کے ساتھ ‘سنواد ‘ پروگرام کے تحت صحافیوں سے گفتگو کی تجویز، جس پر انہوں نے مستقبل قریب میں شرکت کی رضامندی ظاہر کی۔وفد میں نائب صدر بپن اپادھیائے، سکریٹری ابھشیک سنہا، جوائنٹ سکریٹری چندن بھٹاچاریہ اور ایگزیکٹو ممبر پرتیما کماری شامل تھیں۔



