Monday, January 12, 2026
ہومJharkhandڈیجیٹل صحت میں جھارکھنڈ کیلئےایک بڑی کامیابی

ڈیجیٹل صحت میں جھارکھنڈ کیلئےایک بڑی کامیابی

آیوشمان آروگیہ لوکیٹر نے SKOCH ایوارڈ حاصل کیا

رانچی، 11 جنوری:۔ [جدید بھارت نیوز سروس]ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں جھارکھنڈ نے قومی سطح پر نمایاں پہچان بنائی ہے۔ ریاست کی شہریوں پر مرکوز پہل آیوشمان آروگیہ لوکیٹر کو باوقار SKOCH ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز 11 جنوری کو دہلی میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔جھارکھنڈ محکمۂ صحت کے تحت آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے اس کامیاب اقدام کیلئے مشن ڈائریکٹر و ایڈیشنل سیکریٹری ودیانند شرما پنکج اور ان کی ٹیم کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کا انعقاد دہلی کے انڈیا ہیریٹیج سینٹرمیں کیا گیا، جس میں محکمۂ صحت اور اے بی ڈی ایم کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔آیوشمان آروگیہ لوکیٹر کو عام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگ محض ایک گوگل سرچ کے ذریعے اپنے آس پاس موجود صحت مراکز کی مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں صحت اداروں کی تصاویر، راستے کی تفصیل، رابطہ نمبر اور دستیاب خدمات شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر دیہی اور دور دراز علاقوں تک صحت ذیلی مراکز کی مکمل میپنگ کی گئی ہے۔یہ پہل صحت خدمات میں شفافیت بڑھانے اور بروقت علاج تک عوام کی رسائی آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ جھارکھنڈ نے ڈیجیٹل اختراع کے ذریعے صحت سہولیات کو مؤثر بنانے کی اپنی وابستگی کو قومی سطح پر ثابت کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات