Tuesday, December 9, 2025
ہومJharkhand68ویں آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ 10 فروری سے

68ویں آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ 10 فروری سے

ملک کی 18 ریاستوں کے امیدوار لیں گے حصہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 7؍فروری: 68ویں آل انڈیا پولس ڈیوٹی میٹ(اے آئی پی ڈی ایم) 2025 کا انعقاد جھارکھنڈ پولس کے ذریعہ گومکے جے پال سنگھ منڈا میگا اسپورٹس کامپلیکس ہوٹوار ، رانچی کے احاطہ میں میں 10فروری سے 15 فروری 2025 تک کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح گورنر سنتوش کمار گنگوار 10 فروری کو کریں گے۔اس افتتاحی تقریب میں آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ 2025 کا افتتاح سینئر پولیس افسر، سینئر ریٹائرڈ افسر اور جونیئر افسر کی موجودگی میں مارچ پاسٹ کی سلامی کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  15 فروری کو اس تقریب کا اختتام چیف منسٹر، حکومت جھارکھنڈ کریں گے۔آل انڈیا پولیس اسپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام ہر سال آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یہ سب سے پہلے سال 1953 میں رائفل ریوالور سوٹنگ مقابلے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اسے شروع کرنے کا بنیادی مقصد تمام پولیس اداروں کے اہلکاروں میں پیشہ ورانہ کارکردگی کے معیار میں بہتری کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ جیسے جیسے ایونٹ کی کامیابی اور مقبولیت میں اضافہ ہوا، پولیس ڈیوٹی میٹ میں اضافی مقابلوں کا اضافہ کیا گیا۔ مثال کے طور پر پہلی اینٹی ایمبولینس ڈرل سال 1954 میں اور کمانڈو مقابلہ سال 2010 میں شامل کیا گیا تھا۔آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ سینٹرکوآرڈینیشن کمیٹی کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ہے۔ ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب دو سال کی مدت کے لیے کانفرنس کے دوران کیا جاتا ہے۔شرکاء اور تقریبات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے، آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ کو بنیادی طور پر سال 1999 میں تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 1.رائفل ریوالور سوٹنگ مقابلہ، 2. بینڈ مقابلہ، 3.سائنٹفک اینڈ ٹو ایوسٹی گیشن ، پولس فوٹوگرافی، کمپیوٹر اورنیس ، پولس ویڈیوگرافی، ایٹی سبوٹیج چیک ڈاگ اسکواڈ وغیرہ۔ لکھنؤ میں سال 2024 میں آر پی ایف پولیس آرگنائزیشن کے ذریعہ 67 ویں آل انڈیا پولیس ڈیوٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، جھارکھنڈ، رانچی کی ہدایت کے تحت، 68ویں آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ 2025 پہلی بار مرانگ گومکے جے پال سنگھ منڈا اسپورٹس کمپلیکس، جھارکھنڈ میں منعقد کی جائے گی۔ملک کی مختلف ریاستوں سے کل 18 ریاستی شرکاء، مرکز کے زیر انتظام علاقے سے 02 ریاستی شرکاء اور ملک کی نیم فوجی تنظیموں کی کل 08 ٹیمیں اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔اس مقابلے میں کل 13 مضامین پر مقابلے ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات