Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandصحت کے شعبے کیلئے مختص فنڈ کا 50 فیصد 15 اکتوبر تک...

صحت کے شعبے کیلئے مختص فنڈ کا 50 فیصد 15 اکتوبر تک خرچ کرنا ہوگا

ورنہ مرکزی حکومت سے 1020.27 کروڑ کی بقایا رقم نہیں ملے گی: چیف سیکریٹری نے تمام ڈی سی کو ہدات دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،1 ستمبرـ:۔ جھارکھنڈ کی چیف سیکریٹری الکا تیواری نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت دی گئی رقم کا کم از کم 50 فیصد حصہ 15 اکتوبر تک خرچ کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں مرکز سے 1020.27 کروڑ روپے کی بقایا رقم پر ریاست کا دعویٰ کمزور پڑ سکتا ہے۔یہ ہدایات چیف سیکریٹری نے آج جھارکھنڈ منترالیہ میں ایک آن لائن میٹنگ کے دوران دیں۔ انہوں نے اس معاملے میں مشن موڈ میں کام کرنے اور فوری ایکشن پلان تیار کرنے کا حکم دیا تاکہ کام کی پیشرفت کا اندازہ لگایا جا سکے۔الکا تیواری نے کہا کہ ریاست کے دورے کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کئی جگہوں پر صحت مراکز کی عمارتیں تو تیار ہیں، لیکن وہاں کوئی سہولت فعال نہیں کی گئی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جہاں بھی عمارتیں تیار ہیں، وہاں فوری طور پر صحت کی سہولیات فراہم کر کے مراکز کو فعال کیا جائے، اور اس عمل کا ہفتہ وار جائزہ بھی لیا جائے۔چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ اگر عمارتیں تیار ہو چکی ہیں تو ان کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا کہ ضروری سہولیات کی فراہمی کے بعد صحت مراکز کو چالو کریں تاکہ عوام کو فائدہ ملے۔ جہاں تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں وہاں ادائیگی کی جائے اور ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔میٹنگ میں جب صحت فنڈ کے کم خرچ ہونے کی بات آئی تو مختلف ڈپٹی کمشنرز نے بارش وغیرہ جیسے اسباب بتائے، لیکن سب نے یقین دہانی کرائی کہ 15 اکتوبر تک مطلوبہ 50 فیصد رقم خرچ کر لی جائے گی۔میٹنگ میں موجود صحت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اجے کمار سنگھ نے ہدایت دی کہ نئی تعمیرات کے لیے زمین کے انتخاب میں مقامی افسران کا تعاون لیا جائے۔ انہوں نے آروگیہ منصوبوں کے کے وائی سی عمل کو مکمل کرنے کے لیے محکمہ صحت اور سپلائی کے حکام میں بہتر تال میل پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت 1344.08 کروڑ روپے سے ریاست بھر میں HSC، PHC، CHC، BPHU (بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس) اور UAAM (اربن آیوشمان آروگیہ مندر) جیسے اداروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہری و دیہی علاقوں میں ڈائگنوسٹک انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔اجے کمار سنگھ نے مزید کہا کہ ریاست میں مزید 168 صحت مراکز بنانے کا منصوبہ ہے، جنہیں دور دراز اور قبائلی علاقوں میں قائم کیا جائے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ 15 دنوں میں مقامات کی نشاندہی کر کے تجویزات پیش کریں تاکہ اس پر فوری کام شروع ہو سکے۔ ساتھ ہی 948 پنچایتوں میں بھی صحت کے ذیلی مراکز بحال کیے جائیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات