وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے شرکت کر چادر پوشی کی
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ، 12؍ اپریل: حضرت ہدایت اللہ شاہ داتا رحمتہ اللہ علیہ، انصارہ آباد، ڈوڈگی کا 41 واں سالانہ عرس اتوار کو منایا گیا۔ اس موقع پر حکومتِ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کا مدرسہ اہل سنت نورالاسلام ڈوڈگی میں والہانہ استقبال کیا گیا۔اس کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ پیدل مزار پہنچے۔ یہاں وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے حضرت کے آستانے پر عقیدت کے پھول اور چادر پیش کی اور ملک و بالخصوص جھارکھنڈ میں امن، چین، بھائی چارے اور ترقی کیلئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی عوامی مفاد پر مبنی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتِ جھارکھنڈ کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف عوامی فلاحی اور صحت کی اسکیموں سے جڑیں اور ان کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔ پنچایت ڈوڈگی کے مکھیا محمد مقیم عالم کی قیادت میں وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری سے مدرسہ اہل سنت نورالاسلام اور ملت اکیڈمی میں ہاسٹل کی تعمیر اور ڈوڈگی عیدگاہ میں پیور بلاک لگا کر اس کی تزئین و آرائش کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر وزیر نے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔رات بھر عقیدت مند چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر حکومتِ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری، کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان ریاض احمد، صدر رمیش پرساد یادو، سکریٹری شفیق انصاری، مکھیا محمد مقیم عالم، خازن آزاد انصاری، پی این ایس ایس فرید انصاری، مدرسہ سکریٹری نصیر احمد، غلام طہ، بنٹی انصاری، قیام الدین انصاری، آفتاب عالم، تاج الدین انصاری، تنویر احمد، دلدار ماسٹر، اختر علی، منا انصاری، راکیش سنگھ، جیلانی انصاری، فیض عثمانی، ذکاء اللہ انصاری، محمد حسرت، غلام رضا سمیت بھاری تعداد میں لوگ موجود تھے۔



