یہ کانفرنس طبی شعبہ میں جدت کو بڑھاوا دینے کا اہم منچ:عرفان انصاری
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،14؍فروری:انڈین ہرنیا سوسائٹی اینڈ آرکڈ سپراسپیشلٹی ہاسپیٹل ، رانچی کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدہ 16ویں قومی کانفرنس IHSCON 2025 آج کامیابی کے ساتھ اختتام ہوئی۔ جس میں حکومت جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ یہ کانفرنس طبی شعبہ میں جدت کو بڑھاوا دینے کیلئے اہم منچ ہے۔ بھارتیہ ہرنیا سوسائٹی، ایمس نئی دہلی اور آرکڈ میڈیکل سنٹر کے تعاون سے منعقدہ اس کانفرنس میںلائیو سرجیکل ورکشاپ، سی ایم ای سیشن اور پینل چرچہ ہو رہی تھی۔ وزیر نے 25 مفت ہرنیا سرجری کو سماجی خدمات کی مثال بتاتے وہئے ریاست میں بہتر صحت خدمات کیلئے سرکاری کے عزم کو دہرایا۔ انہوںنے رانچی کو ایسے پروگراموں کیلئے ترغیب کا ذریعہ بتاتے ہوئے طبی ماہرین کے تعاون کی تعریف کی۔ پورے ملک کے پوسٹ گریجویٹ طلباء نے مسابقتی پیپر سیشن میں حصہ لیا اور آج وی کے بنسل کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سی ایم ای میں مقررین نے حصہ لیا۔ جن میں ہندوستان کے مختلف حصوں اور ایمس دہلی کے ماہر سرجن شامل تھے۔ اس کانفرنس کے دوران ہرنیا سے متاثر مریضوں کی لائیو سرجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں تقریباً 25 مریضوں کی مفت سرجری کی گئی۔ لائیوسرجیکل ورکشاپ آرکڈ اسپتال کے جدید آپریشن تھیئٹر میں ہوا تھا۔ جس کا سیدھا نشر ہوٹل ریڈیشن بلو میں IHSCON کانفرنس کے دوران کیا گیا۔



