Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپاسوا کی چھاتر پرتیبھا سمان تقریب میں  15 سے 20 ہزار بچے...

پاسوا کی چھاتر پرتیبھا سمان تقریب میں  15 سے 20 ہزار بچے اعزاز سے ہوںگے سرفراز

نمبر نہیں، خود اعتماد کی پہنچان ضروری؛ 50 فیصد والے طلباء بھی ہمارے مستقبل کی بنیاد : رامیشور اوراؤں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،یکم؍جون: پاسوا کے چیف سرپرست نیز ایم ایل اے اور سابق وزیر ڈاکٹر رامیشور اوراؤں اور پاسوا کے قومی صدر آلوک کمار دوبے کے درمیان آج ایک مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاست بھر کے طلباء اور 10ویں اور 12ویں کے ٹاپرز اور 70 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے بچوں کے لیے ریاستی سطح اور پھر ضلع سطح پر اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پاسوا اسٹوڈنٹ پرتیبھا سمان تقریب کا انعقاد شاندار طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ یہ ریاستی سطح کی تقریب 23 جون کو دارالحکومت رانچی کے ہرونش ٹانا بھگت انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے تینوں بڑے بورڈز – سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور جے اے سی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے ان طلباء کو اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ایوارڈ تقریب کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ تینوں بورڈز کے 10ویں اور 12ویں کے ریاستی سطح کے ٹاپرز یعنی اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو’اتی وششٹ چھاتر سمان سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ نہ صرف تعلیمی فضیلت کی علامت بنے گا بلکہ یہ ریاست کے دیگر طلبہ کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ بنے گا۔اعزاز پانے والے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اس قابل فخر لمحہ کو دیکھ سکیں اور اپنے بچوں کی محنت پر فخر محسوس کر سکیں۔پاسوا کے قومی صدر آلوک کمار دوبے نے کہا کہ یہ تقریب ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب بننے جا رہی ہے۔ تقریب کے دوران بچوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے، ساتھ ہی ان کے لیے خصوصی ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ آئندہ ایک دو روز میں مختلف آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ یہ رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی اور کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ بچے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن ذرائع سے اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکیں گے۔یہ تقریب دو روزہ ہو گی۔
50% نمبرات حاصل کرنے والے بھی ملک کی بنیاد ہیں: ڈاکٹر رامیشور اوراؤں
ڈاکٹر رامیشور اوراؤں نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حوصلہ شکنی نہ کریں، بچے اس قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، بچوں کے نمبر کم آنے پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، 60% نمبر حاصل کرنے والے بچے بھی ہمارے لیے فخر کی بات ہیں، پاسوا ایسے بچوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ ان کے خیالات کو ایک بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے تحریک کا ذریعہ بنائے گا۔ 50-60% نمبرات حاصل کرنے والے بھی ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں، ان کی قابلیت کو کم کرنا ناانصافی ہے، نمبروں کی نہیں خوداعتمادی کو پہچاننا ضروری ہے- 50% نمبر لانے والے بھی ملک کے معمار ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات