ہومJharkhandسارنڈا جنگل میں 15 ہزار جوانوں نے 50 نکسلیوں کا گھیراؤ کر لیا

سارنڈا جنگل میں 15 ہزار جوانوں نے 50 نکسلیوں کا گھیراؤ کر لیا

جدید بھارت نیوز سروس
سارنڈا،19؍اپریل: جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھ بھوم میں واقع سارنڈا کے گھنے جنگلات اس وقت ایک شدید جنگی میدان میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ پولیس اور حفاظتی دستے سارنڈا کو نکسل فری بنانے کے لیے فیصلہ کن مہم چلا رہے ہیں، جبکہ ماؤنوازوں نے بھی اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے حملوں میں تیزی لادی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نکسلیوں کی جانب سے کیے گئے درجن بھر سے زائد بم دھماکوں میں چھ جوان زخمی ہوئے ہیں، تاہم فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔اس آپریشن کا سب سے اہم ہدف ایک کروڑ روپے کا انعامی نکسلی کمانڈر مسیر بیسرا اور اس کا دستہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 50 نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فورسز کی اضافی نفری بشمول سی آر پی ایف، کوبرا کمانڈوز اور جھارکھنڈ جیگوار کے 15000 جوانوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ سی آر پی ایف کے آئی جی ساکیت سنگھ کے مطابق، یہ جنگ اب اپنے آخری مرحلے میں ہے اور کسی بھی وقت نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔سارنڈا کا یہ علاقہ، جسے ‘منکی ریزرو فارسٹ‘بھی کہا جاتا ہے، اپنی دشوار گزار پہاڑیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے نکسلیوں کی آخری پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ نکسلیوں نے حفاظتی دستوں کو روکنے کے لیے جنگل کے راستوں پر 300 سے زیادہ آئی ای ڈی (IEDs) بچھا رکھی ہیں، جس کی وجہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) کی متعدد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 22 جنوری 2026 کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فورسز نے ایک کروڑ کے انعامی نکسلی انل عرف پتی رام مانجھی سمیت 17 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اب صرف مسیر بیسرا اور اسیم منڈل جیسے چند بڑے لیڈر باقی رہ گئے ہیں، جن کی گرفتاری یا خاتمے کے لیے پوسٹر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈرون کی مدد سے نگرانی اور سخت حصار بندی نے نکسلیوں کے لیے فرار کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات