جدید بھارت نیوز سروس
گملا،19؍اپریل: گملا ضلع سے 108 کلو گانجہ برآمد کیا گیا ہے۔ پردھان ضلع اور سیشن جج دھرو چندر مشرا نے ملزم انکیت کمار پانڈے (روہتاس، بہار) اور راج سنگھ (جونپور، اتر پردیش) کو قصوروار قرار دیا ہے۔ 7 جون کو پولیس گھاگھرا چاندنی چوک کے پاس اینٹی کرائم چیکنگ مہم چلا رہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے ایک مشتبہ بغیر نمبر پلیٹ کی کار (ہنڈائی اورا) کو روکا، لیکن ڈرائیور بھاگنے لگا۔ پولیس نے پیچھا کیا لیکن مجرم بھاگنے میں ناکام رہے۔ کار دیواکی بابا دھام کے پاس ایک موڑ پر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد کار میں بیٹھے دو نوجوان موقع سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن پولیس نے گھیرا بندی کر کے دونوں کو دبوچ لیا۔ دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس (NDPS) ایکٹ کے تحت کیس درج ہوا۔ سزا پر آخری فیصلہ 22 اپریل کو سنایا جائے گا۔ اس ہائی پروفائل معاملے میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر اجے رجک نے مؤثر پیروی کی۔پکڑے گئے نوجوانوں کے ساتھ سختی برتتے ہوئے پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ شروع کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کار میں گانجہ لدا ہوا ہے۔ پھر سینئر پولیس افسر کی موجودگی میں گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ کار سے چار الگ الگ بوروں میں بھاری مقدار میں گانجہ برآمد ہوا۔ بورا مارک ‘اے‘میں 30 کلو، بورا مارک ‘بی‘ میں 24 کلو، مارک ‘سی‘ میں 24 کلو اور مارک ‘ڈی‘میں 30 کلو، اس طرح کل 108 کلو گانجہ ضبط کیا گیا تھا، جس کی قیمت لاکھوں میں تھی۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تیزی سے سماعت کی گئی۔ جس کے بعد اب عدالت نے ملزم انیکیت کمار پانڈے اور راج سنگھ کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔ عدالت 22 اپریل کو سزا کا فیصلہ سنائے گی۔



