
64views
جمشید پور ۲۹؍دسمبر(راست) جھارکھنڈ مکتی مورچہ مشرقی سنگھ بھوم ضلع رابطہ دفتر میں سابق وزیر اعظم آنجہانی من موہن سنگھ کے انتقال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کی گئی جس میں پارٹی کے لیڈر اور کار کنوں نے آنجہانی من موہن سنگھ کی تصویر پر خراج ِ عقیدت پیش کی اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس پروگرام میں پارٹی کے سینئر لیڈر ویر سنگھ سرندر نے کہا کہ ملک نے ایک انمول رتن کو کھو دیا ہے جس کی بھرپائی مستقبل قریب میں ممکن نہیں ۔ پروگرام میں خصوصی طور سے موجود ارون پرساد ، فیاض خاں ، وکٹر سورین ، راجا سنگھ ، اوتار سنگھ ، پریتم ہیمبرم ، گوپال مہتو ، پپو یادو ، رانو منڈل ، امن سنگھ ، سدھو درگا ، بلجیت کور ، راج کشور سنگھ ، پرکاش جھا ، ریحان انصاری ، کرشن ٹوڈو اور گرمیت سنگھ گل موجود تھے ۔
