Jharkhand

جھارکھنڈ اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ مہتو کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

97views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍دہلی، 19اکتوبر: اسپیکر جھارکھنڈ اسمبلی رابندر ناتھ مہتو کو دہلی میں سنیچر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ ڈگری دہلی کی کیپٹل یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی۔ اسپیکر کو یہ اعزازی ڈگری دہلی میں کیپٹل یونیورسٹی اور فزیوتھراپی کونسل آف انڈیا کے زیراہتمام دسویں یوم تاسیس کے موقع پر دی گئی۔ اس موقع پر کیپٹل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مدن سینی، چیئرمین ڈاکٹر پون کمار، فزیو تھراپی کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روی کمار روی، کیپٹل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اجیت چودھری اور تعلیمی دنیا کے دیگر نامور ماہرین تعلیم اور دانشور موجود تھے۔ واضح رہے کہ یہ یونیورسٹی جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع میں قائم کی گئی تھی۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں اسپیکر نے کہا کہ آج کے جدید دور میں فزیو تھراپی کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آج فزیو تھراپسٹ کی افادیت نہ صرف کھیلوں کی دنیا میں بلکہ عام لوگوں کی زندگیوں میں بھی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے فزیوتھراپی کو نیچروپیتھی اور ہائیڈروپیتھی سے بھی جوڑا اور اس سلسلے میں اس کی افادیت بھی بتائی اور یہ بھی کہا کہ ہائیڈروپیتھی کی مشق گاندھی جی نے شروع کی تھی اور انہوں نے اپنی سوانح حیات میں اس حوالے سے بہت کچھ کہا ہے۔ اسپیکر نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.