Jharkhand

’’ریوڑی ثقافتی -معاشی بوجھ یا ضروری سہارا‘‘موضوع پر جھارکھنڈ اسمبلی اسپیکر کا خطاب

22views

جدید بھارت نیوز سروس
پونے/ رانچی، 9؍فروری:جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے 14واں اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ انہوںنے سب سے پہلے ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے فاؤنڈر پروفیسر ڈاکٹر وشوناتھ ڈی کراد، ایگزیکیوٹیو صدر راہل وی کراد کا اتنے شاندار انعقاد کیلئے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی موقع پر موجود حکومت ہند کے وزیر دفاع برائے مملکت سجے سیٹھ ، ترون چگ، پون کھیڑا ، ملک کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے آئے طلباء لیڈرس کو مباکباد دی۔ انہوںنےکہا کہ آج کا موضوع ’’ریوڑی ثقافتی- معاشی بوچھ یا ضروری سہارا‘‘ بہت ہی بڑا اور ہم عصر ہے۔ انہوںنے رانچی کے کانکے روڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے سینکڑوں نوجوان جو دبلے پتلے اورکمزور نظر آتے ہیں ۔ جو چوری شدہ کوئلے 2 کوئنٹل سے بھی زیادہ سائیکل میں لاد کر کھینچ رہے ہوتے ہیںاور رات کے اندھیرے میںاس بھاری بوجھ کے ساتھ وہ 20-30 کیلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔ انہیں یہ کوئلہ رانچی شہر میں فروخت کرنا ہوتا ہے، تاکہ کسی طرح اپنے کاندان کا پیٹ بھر سکے۔ ان میں سے کئی اسی زمین سے کوئلہ نکالتے ہیں جہاں یہ اپنی کھیتی کرتے تھے۔ بعد میں انہیں بےدخل کر دیا گیا۔ اس حقائق کو جیاں دریج نے اپنی کتاب Sense and Solidarity جھولا والاEconomics for Everyone میں ذکر کیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کوئی بھی سماجی تحفظاتی اسکیم سوغات نہیں ہے اور یہ ریوڑی بھی نہیں ہے۔ سماجی تحفظ ملک کے مشترکہ وسائل فنڈ یا ریاست کی جمع فنڈ سے فراہم کی جاتی ہے اور شہریوں کا اس پر پورا حق ہے۔ اسپیکر کا ماننا ہے کہ سماجی تحفظ کے تئیں منفی عام سمجھ بنانے میں اشرافیہ طبقے اور اس کی پیروی کرنے والے اہم دھارا میڈیا کی ایک بڑا کردار رہا ہے۔ صنعت کاروں کو جب اونے پونے قیمت پر زمین، ٹیک ہالی ڈے یا سبسیڈی ملتی رہے، تو سب ٹھیک ہے، حالانکہ اس سے روزگار پیدا ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دوسری جانب، اگر غریب اور نچلے طبقے ، وسطی طبقے کے لوگوں کو کچھ راحت مل جائے، تو اعلیٰ طبقے کے لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ ہم سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سماجی تحفظ انسانی صلاحیت اور قومی ترقی میں ایک حکمت عملی سرمایہ ہے۔ وباء کے دوران امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو کئی سو ارب ڈالر کا مالی حوصلہ افزائی پیکج دیا تھا۔ بائڈن انتظامیہ نے معاشی راحت فراہم کرنے کیلئے فی اہل افراد کو 1400 ڈالر کا حوصلہ افزائی چیک جاری کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.