
رانچی 16 فروری:(راست)جھارکھنڈ امیچور اسپورٹس کِک باکسنگ ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ برائے 2025-26 کا انعقاد کِک باکسنگ انڈور اسٹیڈیم چترمنڈو رام گڑھ میں کیا گیا، جھارکھنڈ کِک باکسنگ ایسوسی ایشن کی الیکشن جنرل سالانہ میٹنگ اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس میٹنگ میں متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس میں ایڈوکیٹ کیف علی اور مہندر پانڈے بطور آر او موجود تھے۔اس میٹنگ میں اسوسی ایشن کے صدر بی سی ٹھاکر کی موجودگی میں نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا – بی سی ٹھاکر کو صدر، ونے سنہا کو ایگزیکٹو صدر، پراوین کمار کو جنرل سکریٹری، غلام جاوید کو جوائنٹ سکریٹری اور جینارام بودرا کو خزانچی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسوسی ایشن نے ایک ہفتہ کے اندر جائزہ اجلاس منعقد کرکے تمام عہدیداروں میں ذمہ داریاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر ونے سنہا نے نئے ایگزیکٹو صدر کے طور پر کہا کہ ریاستی سطح کے مقابلے کی تیاری کے لیے جنگی زمرے کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ریاستی سطح کے کک باکسنگ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے انعقاد کے لیے ہر ہفتے اجلاس منعقد کیے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مقابلے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔
