نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کانگریس لیڈروں نے اسے میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے سنگین لاپرواہی قرار دیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔مسٹر کھڑگے نے کہا ’’اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں ہوئے حادثے میں معصوم بچوں کی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں مرنے والے تمام بچوں کے خاندانوں کے تئیں ہماری گہری تعزیت ہے۔ ایشور ان کے لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں اور جو بھی ایسی غفلت کا مرتکب ہو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔‘‘محترمہ گاندھی نے کہا ’’مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج، جھانسی سے دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے، جہاں نوزائیدہ انتہائی کی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہم اس مشکل صورتحال میں لواحقین اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
18
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی یک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات مکمل
نئی دہلی، 20 نومبر:۔ (ایجنسی)ملک کی چار ریاستوں کی 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ دالے گئے۔...
یوپی ضمنی انتخابات: ووٹروں کو روکنے پر 7 پولیس اہلکار معطل
لکھنؤ، 20 نومبر:۔ (ایجنسی) اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر آئی ڈی چیکنگ اور ووٹروں کو روکنے کے...
منی پور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے کی نرمی؛انٹر نیٹ جام
ملکا ارجن کھڑگے نے منی پور کے بحران کو حل کرنے کے لیے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا امپھال،...
گیانا اور باربڈوس وزیراعظم کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزازات سے نوازیں گے
نئی دہلی 20 نومبر (یو این آئی) گیانا اور باربڈوس وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری...