National

’یہ بے حد مشکل فیصلہ تھا‘، راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ چھوڑنے کا کیا اعلان، اب وہاں سے پرینکا گاندھی لڑیں گی الیکشن

21views

لوک سبھا انتخاب 2024 میں وائناڈ اور رائے بریلی دونوں پارلیمانی حلقوں سے جیت حاصل کرنے والے راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے آج میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا، لیکن اب پرینکا گاندھی وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے انتخابی میدان میں اتریں گی۔

रायबरेली और वायनाड से मेरा भावनात्मक रिश्ता है।

पिछले 5 साल मैं वायनाड से सांसद था। मुझे वहां सभी ने बहुत प्यार दिया। इसके लिए मैं सभी का दिल से धन्यवाद देता हूं।

प्रियंका, वायनाड से चुनाव लड़ेंगी। हम मिलकर वायनाड से किए हर वादे को पूरा करेंगे।

: @RahulGandhi जी pic.twitter.com/jqa59zigfH

— Congress (@INCIndia) June 17, 2024

راہل گاندھی نے وائناڈ سے اپنے جذباتی لگاؤ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رائے بریلی اور وائناڈ کی عوام سے میرا دلی رشتہ ہے۔ میرے لیے فیصلہ کرنا بے حد ہی مشکل تھا۔ پرینکا گاندھی اب وائناڈ سے انتخاب لڑیں گی، لیکن میں بھی وہاں پر جاتا رہوں گا۔ جو وعدے ہم نے وائناڈ کے لیے کیے تھے، ان کو ہم پورا کریں گے۔‘‘

ٹرین حادثہ میں 15 افراد کے مرنے کی خبر، ڈرائیورنے سگنل نظر اندازکیا

اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال بھی موجود تھے۔ سب سے پہلے راہل گاندھی کے وائناڈ سیٹ چھوڑنے اور پرینکا کے وہاں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کھڑگے نے میڈیا کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج کی میٹنگ میں طے ہوا کہ کیرالہ کی وائناڈ سیٹ پر اب پرینکا گاندھی انتخاب لڑیں گے۔ رائے بریلی سیٹ کا گاندھی فیملی کے ساتھ بہت گہرا رشتہ رہا ہے۔ رائے بریلی کے لوگوں اور پارٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ سے ہی رکن پارلیمنٹ رہیں۔‘‘

राहुल गांधी जी रायबरेली की सीट से सांसद रहेंगे.

वे वायनाड से भी चुनाव लड़े, वहां के लोगों का प्यार भी उन्हें मिला है. इसलिए हमने यह तय किया कि वायनाड से श्रीमती प्रियंका गांधी जी चुनाव लड़ेंगी.

: कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge pic.twitter.com/A2iIr77MkB

— Congress (@INCIndia) June 17, 2024

دراصل اس پریس کانفرنس سے قبل کانگریس صدر کھڑگے کی دہلی واقع رہائش پر ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال کے علاوہ سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔ اس میٹنگ کے بعد ہی کانگریس لیڈران نے میڈیا کے سامنے وائناڈ سے متعلق پارٹی کے فیصلے کو سامنے رکھا گیا۔ کھڑگے نے کہا کہ ’’وائناڈ سیٹ پر بھی راہل گاندھی کو عوام کا پیار ملا ہے، لیکن قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ دو سیٹیں رکھی جائیں۔ اس وجہ سے وائناڈ سیٹ سے راہل گاندھی استعفیٰ دیں گے اور رائے بریلی سیٹ سے پارلیمنٹ جائیں گے۔‘‘

ہندوستان کے پاس نیوکلیئر بم کی تعداد 172 ہوئی، پاکستان چھوٹ گیا پیچھے

کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی کے ذریعہ میڈیا کو خطاب کیے جانے کے بعد پرینکا گاندھی نے بھی اپنی بات سبھی کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں وائناڈ سے نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوں، اور میں بہت خوش ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ میں وائناڈ کے لوگوں کو راہل گاندھی کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گی۔

Follow us on Google News