International

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی پروسٹیٹ ریمول سرجری؛ ’نیتن یاہو کی حالت بہتر ہے

116views

تل ابیب 30 دسمبر (ایجنسی) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی پروسٹیٹ ریمول کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہے۔وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سرجری ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل حماس کے خلاف غزہ میں جنگ میں لگ بھگ 15 ماہ سے مصروف ہے۔ غزہ میں جنگ کا آغاز گزشتہ برس سات اکتوبر 2023 جو حماس کے جنوبی اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد ہوا تھا۔وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سرجری یروشلم کے حداسہ میڈیکل سینٹر میں کی گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم پر بے ہوشی کا دوا کا اثر ختم ہو چکا ہے اور اب ان کے حواس بحال ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق ان کی حالت اب اچھی ہے۔ اسپتال کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کو اسپتال کے ریکوری یونٹ میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ آئندہ چند روز تک وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔دو دن قبل نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ انفیکشن پرو سٹیٹ انلارجمنٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی رواں برس مارچ میں ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی۔نیتن یاہو کو دل کے عارضے کے باعث گزشتہ برس جولائی کے آخر میں پیس میکر بھی نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا حالیہ آپریشن ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک میں غزہ میں جنگ بندی اور وہاں موجود یرغمالوں کی بازیابی کے لیے احتجاج ہو رہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.