International

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے جاری

22views

تل ابیب کی سمت حزب اللہ کا پہلا میزائل

بیروت، 25 ستمبر (اے یوایس) لبنان میں سرکاری میڈیا نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ ادھر تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق حزب اللہ نے پہلی مرتبہ تل ابیب کی سمت بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز نیویارک کے لیے اپنا سفر ملتوی کر دیا۔ اب وہ جمعرات کے روز روانہ ہوں گے۔حزب اللہ نے تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں بتایا کہ داغا جانے والا میزائل ”قادر 1” ہے جس کا ہدف موساد (اسرائیل کی خفیہ ایجنسی) کا صدر دفتر تھا۔ موساد لبنان میں حزب اللہ کی قیادت کی ہلاکت اور پیجر اور وائر لیس آلات کے دھماکوں کی ذمے دار ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس کے بعد لبنان کی جانب سے وسطی اسرائیل کی سمت زمین سے زمین مار کرنے والا ایک میزائل داغا گیا جس کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی فضا میں میزائلوں کو روک دیا۔اسرائیل نے آج بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی لبنان کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کی نمائندہ کے مطابق صبح کے حملوں میں کم از کم 14 دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے بدھ کی صبح پانچ بجے سے فضائی حملے کر رہے ہیں۔ حملوں کا سلسلہ رات بھر چلتا رہا اور ان کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے رواں ہفتے اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے جن میں لبنان کے اندر سیکڑوں اہداف اور حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 570 افراد ہلاک اور 1800 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ 1975 سے 1990 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد سے لبنان میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ادھر مشرق وسطیٰ میں بڑی جارحیت کے بیچ عالمی سلامتی کونسل آج بدھ کے روز لبنان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ یہ اجلاس فرانس نے طلب کیا تھا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔ سرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے تمام علاقوں میں حزب اللہ کے عسکری ٹھکانوں، میزائلوں کے گوداموں اور رہنماؤں پر حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.