Friday, December 26, 2025
ہومInternationalہم، غزّہ سےکبھی نہیں نکلیں گے:اسرائیل کی ہٹ دھر می

ہم، غزّہ سےکبھی نہیں نکلیں گے:اسرائیل کی ہٹ دھر می

اسرائیل غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد میں ٹال مٹول کر رہا ہے : امریکی ذرائع

تل ابیب، 26 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ‘غزہ کو کبھی نہیں چھوڑے گا، اور اس علاقے کے گرد ایک وسیع حفاظتی زون قائم کرنے کی اور اس کے شمال میں رہائشی بستیاں تعمیر کرنےکی اجازت دے گا۔
روزنامہ ہیرٹز کے مطابق ایک تربیتی کانفرنس سے خطاب میں کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ،غزہ میں مستقل موجودگی برقرار رکھے گا اور ایک وسیع حفاظتی بفر زون قائم کرے گا۔کاٹز نے رواں ہفتے کے آغاز میں شمالی غزہ میں آبادکاری سے متعلق بھی اسی نوعیت کے بیانات دیے تھے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیانات امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضگی کا سبب بنے ہیں اور اس ناراضگی نے کاٹز کو اپنے بیانات جزوی طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔کاٹز نے کہا ہےکہ وقت آنے پر شمالی غزہ میں منّظم شکل میں ناحل تھانے قائم کرنا ممکن ہوگا۔ناحل تھانے نوجوانوں پر مبنی آبادکاری ڈھانچے ہیں جن کی نگرانی اسرائیلی فوج کرتی ہے اور جو فوجی خدمت کو آبادکاری سرگرمیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔اپنے سابقہ بیانات کوواپس لینے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں ‘عملی خود مختاری، نافذ کرے گا اور یہ پالیسی، مقبوضہ مغربی کنارے کی، اسرائیلی پالیسی سےہم آہنگ ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق، نسل کُشی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے، گھروں کی مسماری، زبردستی بے دخلی اور رہائشی بستیوں میں اضافے جیسے، مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مضبوط والے اقدامات تیز کر دیے ہیں ۔مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق دراصل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں بیان کیے گئے دو ریاستی حل کے امکانات کو باقاعدہ طور پر ختم کر دے گا۔
تقریباً 750,000 اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مشرقی القدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف بستوں میں رہتے ہیں ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ کاٹز کے بیانات وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے 29 دسمبر کو متوقع ‘دورہ فلوریڈا، کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں ۔
ایک امریکی ذریعے نے جمعے کو اسرائیلی ٹی وی “چینل 12” کو دیے گئے بیان میں تل ابیب پر غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی فنڈنگ اور نفاذ میں ٹال مٹول سے کام لینے کا الزام لگایا ہے، نیز اس پر “کئی بار” جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ذریعے نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 دسمبر کو واشنطن کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ضبطِ نفس اور جنگ بندی کی پاسداری کا مطالبہ کریں گے۔ مزید یہ کہ ٹرمپ ان کے سامنے جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی رکھیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی “چینل 12” نے ایک اسرائیلی اہل کار کی بات نقل کی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے مشیروں کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ اسی حوالے سے اسرائیلی ذرائع نے اخبار “اسرائیل ہیوم” کو بتایا ہے کہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد متوقع مشترکہ اعلامیے میں دو اداروں کے قیام کا اعلان متوقع ہے:پہلا صدر ٹرمپ کی سربراہی میں “امن کونسل”، جس میں بین الاقوامی شخصیات اور قائدین شامل ہوں گے۔دوسرا ایک نئی “سول گورننگ اتھارٹی” جو زیادہ تر ایسے فلسطینیوں پر مشتمل ہوگی جو پہلے فلسطینی اتھارٹی میں عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔دریں اثنا، غزہ میں انسانی صورت حال کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے طے شدہ ایندھن کی فراہمی روکنے کے بعد وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے العودہ ہسپتال کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں طے شدہ آپریشنوں کو روکنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ تاہم استقبالیہ، ایمرجنسی اور زچگی کے شعبوں میں طبی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غزہ کی پٹی میں انسانی سطح پر بھوک بھی فلسطینیوں کی جانیں لے رہی ہے۔ غذائی تحفظ کی تازہ ترین رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ جنگ رکنے سے بظاہر قحط میں کمی آئی ہے، لیکن آبادی کا تین چوتھائی سے زائد حصہ اب بھی غذائی عدم تحفظ کا شدید شکار ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات