Saturday, January 10, 2026
ہومInternationalامریکہ میں زیر حراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ویڈیو ریلیز

امریکہ میں زیر حراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ویڈیو ریلیز

واشنگٹن، 4 جنوری (یو این آئی)امریکہ نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا ہے۔ جب انہیں حراست میں لے جایا جارہا تھا تو وہ “پرپ واک” کر رہے تھے۔مادورو کو نیویارک شہر کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) منتقل کیا جائے گا ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس حراستی مرکز کو “انتہائی خراب جیل ” اور حالات کو “خوفناک” قرار دیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے سرکاری ریپڈ رسپانس اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا: “پرپ واک۔” ویڈیو میں مادورو سیاہ ہوڈی پہنے ایک راہداری میں چلتے نظر آئے ۔ مادورو کو مین ہیٹن میں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے گئے۔جیلوں میں بڑھتی بھیڑ سے نمٹنے کے لیے 1990 کی دہائی میں تعمیر کیے گئے ایم ڈی سی میں اس سے قبل بھی کئی نمایاں شخصیات کو رکھا جاچکا ہے۔مادورو اور ان کی اہلیہ کو قید کئے جانے کے چند ہی گھنٹوں بعد وینزویلا کی اپوزیشن کو جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپوزیشن رہنما اور قومی اسمبلی کی سابق رکن ماریا کورینا ماچادو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اشارہ دیا کہ وہ اس کے بجائے مادورو کی حامی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ کام کریں گے۔ ماچادو نے ایڈمنڈو گونزالیز اُروتیا کو فوری طور پر صدر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات