Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalاسرائیل کی منظوری سے آنے والے امریکی جنگ بندی معاہدے کو مسترد...

اسرائیل کی منظوری سے آنے والے امریکی جنگ بندی معاہدے کو مسترد کرتے ہیں: حماس

غزہ، 30 مئی (یو این آئی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی منظوری سے آنے والے امریکی جنگ بندی معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو منظور کرلیا ہے، اس حوالے سے اب حماس کی جانب سے منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔حماس کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 10 زندہ قیدی اور 18 مردہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، اس کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینوں کو رہا کیا جائیگا، اس معاہدے کے تحت جنگ بندی 60 دن تک جاری رہے گی۔دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ہمارے بنیادی مطالبات جس کا اہم حصہ جنگ کا خاتمہ بھی ہے معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 6 لاکھ لوگ بےگھر ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی مدد سے چلنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ اس وقت غزہ میں5 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات