واشنگٹن، 27 مئی (یو این آئی) ایران جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ سمیت تمام کابینہ ارکان شریک ہوں گے ۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایران سے مذاکرات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ وسیع تر معاہدے کے لیے اگلے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ’کافی قریب‘ پہنچ چکے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجوزہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا اور یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو ’تسلی بخش انداز میں سنبھالا جائے‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں صرف ایسے معاہدے پر دستخط کروں گا جس میں ہمیں وہ سب کچھ حاصل ہو جو ہم چاہتے ہیں‘۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکہ کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکہ میں لاکر تباہ کردی جائے یا پھر ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطےمیں رہ کر کسی اور قابلِ قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی ۔ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے سے متعلق بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ ٹرمپ اب تک نیوکلیئر ڈسٹ تصور کے وہم میں مبتلا ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596457