Wednesday, January 7, 2026
ہومInternationalوینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

نیویارک، 5 جنوری (یو این آئی) وینزوئیلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔وینزوئیلا میں امریکی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں معاملے پر بحث متوقع ہے۔ادھرعالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایاگیاکہ امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکہ وینزوئیلا کے معاملات خود چلائے گا۔امریکی صدر کاکہنا ہےکہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر کو اپنی تحویل میں لیا جائےگا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو پر امریکہ میں سال 2020 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو کو ایک بہت پُرکشش پیش کش بھی کی گئی تھی، مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ گیم نہیں کھیلتے، وہ جو کہتے ہیں، کرکے دکھاتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے انکشاف کیا ہے کہ وینزوئیلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن میں 150 سے زائد بمبار اور فائٹر طیاروں نے حصہ لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات