Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں

غزہ کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں

اسرائیل یا حماس کی جانب سے کسی ممکنہ خلاف ورزی پر نظر رکھیں گے

واشنگٹن،25اکتوبر(ہ س)۔ امریکی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی فضاؤں میں نگرانی کرنے والے ڈرون طیاروں کی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ یہ انکشاف اسرائیلی اور امریکی فوجی حکام نے کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنا اور اسے اسرائیل یا حماس کی جانب سے کسی ممکنہ خلاف ورزی سے محفوظ رکھنا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج کے دو اور امریکی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ اہل کار نے بتایا کہ یہ ڈرون طیارے غزہ میں زمینی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں … اور ان کی پروازیں اسرائیل کی منظوری سے ہو رہی ہیں۔ ان حکام کے مطابق یہ نگرانی مشن دراصل جنوبی تل ابیب میں قائم نئے امریکی سول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر کے کام میں معاونت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ مرکز پچھلے ہفتے امریکی فوج نے اس مقصد سے قائم کیا تھا کہ وہ جنگ بندی پر عمل درآمد اور امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کرے۔اگرچہ امریکہ نے ماضی میں بھی غزہ کے اوپر ڈرون طیارے استعمال کیے بالخصوص 7 اکتوبر 2023 کے بعد جب حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو یرغمال بنایا تھا، لیکن حالیہ کارروائیاں اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ امریکی حکام اب غزہ کی صورت حال کا آزاد اور براہِ راست جائزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ صرف اسرائیلی معلومات پر انحصار نہ رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض عہدے داروں نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ممکنہ طور پر طے شدہ معاہدے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔امریکی نگرانی کے ان مشنوں نے بعض اسرائیلی اور امریکی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں اسرائیل کے لیے امریکی سفیر رہنے والے ڈینیئل بی۔ شاپیرو کا کہنا ہے کہ “یہ اسرائیل کے نزدیک ایک فعال خطرے کے محاذ پر امریکا کی جانب سے بہت اعلیٰ درجے کی نگرانی ہے”۔انھوں نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں مزید کہا کہ “اگر دونوں ممالک کے درمیان مکمل شفافیت اور اعتماد ہوتا تو اس نوعیت کی نگرانی کی ضرورت پیش نہ آتی، لیکن بظاہر امریکا یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو”۔ شاپیرو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں ایرانی امور کے لیے خصوصی ایلچی بھی رہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر کاربند رہیں اور اس کے دوسری مرحلے میں پیش رفت کریں۔ اس سلسلے میں امریکا نے اپنے کئی سفارت کار تل ابیب بھی بھیجے ہیں۔ یاد رے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے ابتدائی مراحل میں امریکا نے MQ-9 Reaper ڈرون طیارے استعمال کیے تھے تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ممکنہ موجودگی کے مقامات کی نشان دہی میں مدد دی جا سکے۔ ان ڈرونز سے حاصل ہونے والی معلومات اسرائیلی حکام کو فراہم بھی کی گئی تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات