Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ میں جنگ کے دو سال مکمل

غزہ میں جنگ کے دو سال مکمل

66 ہزار فلسطینیوں کو مارنے کے بعد بھی اسرائیل اپنے قیدی نہیں چھڑا سکا

نئی دہلی، 7 اکتوبر:۔ (ایجنسی) سرائیل پر حماس کے حملے کے دوران قید کیے گئے اسرائیلیوں کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تاہم اب بھی اسرائیل کے 48 قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ ان میں سے 20 قیدیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں، جبکہ دیگر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مارے جا چکے ہیں۔ ان کی باقیات اسرائیل کو ملنے کی امید اس وقت پیدا ہوئی ہے جب امریکی صدر کی ثالثی میں ایک ممکنہ امن معاہدہ زیر غور ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اپنے ہی شہری مارے گئے
اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 251 گرفتار کیے گئے تھے۔ اب تک ان میں سے اکثر رہا ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی پولیس اور فوج نے اپنی تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ بعض قیدی غیر ارادی طور پر اسرائیلی فوج ہی کے حملوں میں مارے گئے۔ یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری تھیں۔
نیتن یاہو پر قیدیوں کے لواحقین کا دباؤ
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر قیدیوں کے اہل خانہ کا شدید دباؤ ہے۔ لواحقین مطالبہ کر رہے ہیں کہ حماس کے ساتھ جنگ کو ختم کر کے مذاکرات کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع بھی یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ غلطی سے تین قیدی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ فوج نے اسے “افسوسناک غلطی” قرار دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سرنگوں میں قید زندگی: بھوک اور خوف
شارابی نے بتایا کہ حماس کی سرنگوں میں زندگی انتہائی تکلیف دہ تھی۔ نہانے، صفائی اور کھانے پینے کی سہولیات محدود تھیں۔ کئی مرتبہ گارڈز کی مارپیٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ جب وہ رہا ہوئے تو ان کا وزن واضح طور پر کم ہو چکا تھا۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ تباہ
اسرائیل نے دو سالہ جنگ کے دوران 66,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی تقریباً مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے سویلین انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، اور لاکھوں فلسطینی بار بار اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب کوئی بھی جگہ فلسطینیوں کے لیے محفوظ نہیں رہی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات