Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalواشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، نشانہ بند حملے میں دو گارڈ شدید...

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، نشانہ بند حملے میں دو گارڈ شدید زخمی

واشنگٹن ڈی سی، 27 نومبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس سے بھی کم فاصلے پر بدھ کی دوپہر گولی باری ہوئی جس میں ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ کے دو ارکان گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہیں۔ میئر موریل باؤزر نے اسے “ٹارگٹڈ شوٹنگ” قرار دیا۔حکام نے بتایا کہ تنہا مشتبہ شخص نے محافظوں پر گولی چلائی، قریبی نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے فائرنگ کی آواز سننے کے بعد فوری جوابی کارروائی کی۔تحقیقات سے واقف قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق ملزم کی شناخت رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘سنگین واردات اور ‘برائی، نفرت اور دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔مسٹر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، “میں آج رات یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو یقین ہے کہ زیر حراست مشتبہ شخص غیر ملکی ہے جو افغانستان سے ہمارے ملک میں داخل ہوا تھا”۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ 2021 میں امریکہ میں داخل ہوا تھا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ مشتبہ شخص کو بائیڈن انتظامیہ کے ذریعہ 8 ستمبر 2021 کو اتحادیوں کے استقبال آپریشن کے تحت امریکہ میں پیرول دیا گیا تھا۔فائرنگ کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر قانونی چیلنجوں کے درمیان پیش آیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات