Wednesday, January 21, 2026
ہومInternationalترکیہ کے صدر اردوعان۔ٹرمپ کی ٹیلی فونک ملاقات

ترکیہ کے صدر اردوعان۔ٹرمپ کی ٹیلی فونک ملاقات

انقرہ، 21 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی وعالمی امور پربات چیت کے لیے ایک ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے کل بروز منگل جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر اردوعان نے ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ ترکیہ، شام میں ہونے والی پیش رفتوں پر ‘بغور نگاہ،رکھے ہوئے ہے۔ انقرہ کے نقطہ نظر سے شامی وحدت، یکجہتی اورزمینی سالمیت بہت ‘اہم، ہے۔مذاکرات میں صدور نے داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد اور شامی جیلوں میں بند داعش کے ارکان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔بیان کے مطابق صدر اردوعان نے کہا ہے کہ “دہشت گردی سے پاک اور ہر شعبے میں ترقی کی طرف گامزن ایک پُرامن ‘شام،خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا”۔غزہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر اردوعان نے کہا ہےکہ غزہ میں قیامِ امن کی کوششیں جاری ہیں اور ترکیہ، اس معاملے میں، امریکہ کے ساتھ مربوط شکل میں کام جاری رکھے گا۔انہوں نے غزہ امن کمیٹی میں شرکت کی دعوت پربھی ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹرمپ نے بروز منگل ملاقات سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ “میں اپنے بہت پسندیدہ صدر ‘اردوعان،کے ساتھ ‘بہت اہم، ٹیلی فونک ملاقات،کروں گا”۔وائٹ ہاؤس نے بروز جمعہ اعلان کیا تھا کہ “ٹرمپ کے، غزّہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کُشی کے مستقل خاتمے اور علاقے کی تعمیرِ نو کے مقاصد پر مبنی ، 20 نقاطی منصوبے کے اطلاق میں ‘کلیدی کردار کی حامل، غزّہ امن کمیٹی، قائم کر دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے اہداف میں، اسٹریٹجک کنٹرول کو یقینی بنانا، بین الاقوامی وسائل کو متحرک کرنا اور غزّہ کی جنگ سے امن اور ترقی کے مرحلے میں منتقلی کے دوران محاسبے کی یقین دہانی شامل ہیں۔علاوہ ازیں امریکہ نے ٹرمپ کے، غزّہ جنگ کے خاتمے پر مبنی، جامع منصوبے کے دوسرے مرحلے کے اطلاق کے لئےغزّہ انتظامیہ کی قومی کمیٹی، ایک بانی انتظامی کمیٹی اور عبوری مرحلے کے ساتھ تعاون کے زیرِ مقصد ایک غزّہ انتظامی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ٹرمپ نے، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان سمیت، بعض سربراہانِ مملکت کو بھی غزہ امن کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات