Friday, December 5, 2025
ہومInternationalترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4...

ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

انقرہ، 5 دسمبر (یو این آئی) سیکرٹری دفاعی صنعت خالُق گورگون کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی دفاعی اور ہوابازی کی برآمدات جنوری تا نومبر کے دوران سال بہ سال 30 فیصد بڑھ کر 7.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔گورگون نے جمعرات کو ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوسیال پر لکھا ہے کہ دفاعی و ہوابازی صنعت برآمدات نومبر 2025 میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد بڑھ کر 747 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ گورگون نے کہا کہ اس رفتار کے ساتھ، ہمارا شعبہ نہ صرف نومبر میں اضافے کے ساتھ بلکہ پورے سال کی کارکردگی کے ساتھ بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔ محض 11 مہینوں میں حاصل ہونے والے ہمارے برآمدی اعداد و شمار نے تمام سالانہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس کارکردگی کے ساتھ شعبہ اعلیٰ قدر کے اضافے والی مصنوعات میں مسلسل نمو برقرار ہے، برآمدی حجم میں توسیع ہوئی ہے اور عالمی منڈیوں میں اس شعبے نے اپنی مسابقت مزید مضبوط کی ہے۔گورگون نے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت ہدف برآمد کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھانا، چھوٹے اورمتوسط درجے کی کمپنیوں کو عالمی سپلائی چین میں شامل کرنا، اور ایک پائیدار اور اعلیٰ قدر کے اضافے والا برآمدی ماڈل تیار کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ایک مضبوط ایکوسسٹم کے ساتھ جو دفاعی صنعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کرتا ہے، عزم کے ساتھ اپنے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات