Monday, December 8, 2025
ہومInternationalترکی اور پاکستان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر متفق

ترکی اور پاکستان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر متفق

استنبول، 26 مئی :(یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے یہاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر عہد بندی ظاہر کی۔مسٹر رجب طیب اردگان نے اتوار کے روز یہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا، “وہ ہر شعبے میں خاص طور پر ایندھن، ٹرانسپورٹ اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوشش کریں گے۔”صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی یکجہتی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ اس دوران استنبول-تہران-اسلام آباد ریلوے لائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔دوسری جانب مسٹر شہباز شریف نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، “دونوں فریقوں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔” انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات اور تال میل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات