Friday, January 30, 2026
ہومInternationalمذاکرات ناکام ہونے پر ٹرمپ کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی...

مذاکرات ناکام ہونے پر ٹرمپ کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واشنگٹن،29جنوری(ہ س)۔امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ نے معاملے سے با خبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر ایک نیا اور بڑا حملہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کو محدود کرنے کے حوالے سے ہونے والے ابتدائی مذاکرات میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف کے درمیان براہِ راست ملاقات کے لیے بات چیت ہوئی تھی “لیکن وہ حقیقت کا روپ نہ دھار سکی”۔ مزید بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران نے عمانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے تاکہ کسی ممکنہ امریکی حملے سے بچنے کے لیے ملاقات کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔سی این این نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی زیرِ زمین جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیوز نیٹ ورک کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کے بارے میں دوبارہ سنجیدگی سے سوچنا “انتظامیہ کے علانیہ مقاصد کی سمت میں ایک تیز رفتار تبدیلی” کی نمائندگی کرتا ہے۔گذشتہ روز بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ “ٹروتھ سوشل” پر ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے ایک “منصفانہ اور عادلانہ معاہدے” پر زور دیا تھا جس میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایران پر اگلا امریکی حملہ گذشتہ موسمِ گرما کے حملے سے “کہیں زیادہ ہول ناک” ہوگا، جب امریکی فوج نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر اس وقت جن آپشنز پر غور کر رہے ہیں ان میں ان ایرانی رہنماؤں اور سکیورٹی حکام کو نشانہ بنانا شامل ہے جنہیں حالیہ احتجاجی مظاہروں کی سرکوبی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی جوہری تنصیبات اور حکومتی اداروں پر فضائی حملوں کی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ کارروائی کس طرح کی جائے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد اب ان کے پاس فوجی آپشنز پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات