طرابلس، 24 دسمبر (یو این آئی) لیبیا مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد الحداد اور چار سینئرفوجی افسران کی ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب طیارے کے حادثے میں وفات کے بعد ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کل بروز منگل جاری کردہ ایک بیان میں لیبیا قومی اتحاد حکومت نے حادثہ زدگان کے سوگوار کنبوں اور لیبیا مسلح افواج کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری تقریبات اور خوشی و مسرت کے پروگرام معطل رہیں گے۔ قومی اتحاد حکومت تہِ دل سے مرحومین کے اہل خانہ اور مسلح افواج کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں مرحومین کے لیے رحمت و مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔قبل ازیں لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ محمد منفی نے بھی ایکس سے جاری کردہ بیان میں مسلح افواج کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل محمد الحداد اور چار سینئر فوجی عہدے داروں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا اور اس سانحے کو”لیبیا فوج اور پوری قوم کے لیے ایک بڑا نقصان” قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ “لیبیا ایسے قومی فوجی رہنماؤں سے محروم ہوا ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں، نازک حالات میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری سے نبھائیں، پورے نظم و ضبط، وابستگی اور وفاداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا اور قوم کے مفاد، سلامتی اور استحکام کو ہر چیز پر مقدّم رکھا”۔منفی نے مرحومین کے اہل خانہ اور مسلح افواج سے بھی اظہارِتعزیت کیاہے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بھی قبل ازیں جاری کردہ بیان میں چیف آف اسٹاف لفٹیننٹ محمد الحداد کے ‘فالکن 50’ طیارے کا ملبہ انقرہ کی تحصیل ہایمانا کے جنوب سے ملنے کا اعلان کیا تھا۔طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارے کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا اور پھر طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ تھے۔
ترکیہ سے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں سوار لیبیا کے فوجی سربراہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔۔اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارے کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نے آج ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران جنرل محمد علی الحداد کاطیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر راونہ ہوا جبکہ 8 بجکر52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔
لیبیا کے فوجی سربراہ کی طیارہ حادثے میں موت پر تین روزہ سوگ
مقالات ذات صلة



