چوری کی نت نئی خبروں کے درمیان یہ خبر کم سنسنی خیز نہیں کہ لاس اینجلس شہر میں چوروں نے ایک تجوری میں رکھے 30 ملین ڈالر پر ہاتھ صاف کر دیا اور دوسرے دن تک اس چوری کی کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اور وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
مقامی کے اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یہ چوری ایسٹر کے دن اتوار کو سان فرنانڈو ویلی کے مضافاتی علاقے سلمار میں گارڈا ورلڈ میں ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوری کی اس واردات کے بارے میں لوگوں کو پیر صبح معلوما ت ہوئی۔ معروف مقامی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ شہر میں اب تک کی سب سے بڑی نقدی چوری کی وارداتوں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے علاقے کے تاجروں سے نقدی جمع کرکے یہاں رکھی گئی تھی۔ چوروں کو اس کا پورا علم تھا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں اس سے قبل کیش ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات 12 ستمبر 1997 کو ہوئی تھی، جس میں چوروں نے 18.9 ملین روپے لوٹے تھے۔









Users Today : 159
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2181
Users Last 30 days : 4096
Users This Month : 4082
Users This Year : 4096
Total Users : 4565639